دلچسپ و عجیب
05 ستمبر ، 2013

اب لاک کھولنے کے لئے دل کی دھڑکن کا استعمال کیا جائے گا

اب لاک کھولنے کے لئے دل کی دھڑکن کا استعمال کیا جائے گا

اوتاوا… این جی ٹی…اب تالوں کے بعد پاسورڈز بھی بہت جلد ماضی کا قصہ بننے والے ہیں کیونکہ آپ کے دل کی دھڑکن ہی سارے لاک کھولنے کے لئے کافی ہوگی۔جی ہاں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے ایسے انوکھے بریسلٹ تیار کئے ہیں جو آپ کے دل کی دھڑکن کی شناخت کر کے ہر قسم کا لاک کھول سکتے ہیں۔نائیمی بریسلٹ ( Nymi) نامی یہ جدید ڈیوائس انتہائی طا قتور سینسرز کی بدولت نا صرف صارف کی گاڑی کا کمپیوٹر لاک اور ان لاک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ اس کا استعمال کریڈٹ کارڈ پر بھی کیا جا سکتا ہے۔کیوں ہے نا حیرت انگیز ٹیکنالوجی !!

مزید خبریں :