05 ستمبر ، 2013
اسلام آباد … وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ سے سندھ کے5ارب20کروڑروک لئے ہیں، یہ رقم بجلی بقایاجات کی مدمیں روکی گئی ہے، سندھ حکومت نے اس پر وفاقی حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یہ کٹوتی مارچ 2013 تک بقایاجات کی مدمیں کی گئی اور سندھ حکومت کو آگاہ کئے بغیر کی گئی۔ وفاقی حکومت نے یہ کٹوتی 28 جون 2013ء کو کی اور سندھ حکومت کو جولائی 2013ء میں کٹوتی کے بعد بتایا گیا۔ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے کٹوتی پر شدید احتجاج کیا ہے اور وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کاٹی گئی رقم سندھ حکومت کوفوری طورپرواپس کی جائے۔ ذرائع کے مطابق خط میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں معاملہ طے ہوئے بغیر کٹوتی کرنا زیادتی ہے۔