Geo News
Geo News

پاکستان
08 ستمبر ، 2013

جہلم: برطانوی نژاد کشمیری خاتون کو شوہر نے تشدد کے بعد قتل کردیا

جہلم: برطانوی نژاد کشمیری خاتون کو شوہر نے تشدد کے بعد قتل کردیا

جہلم…ضلع جہلم کی تحصیل دینا میں برطانوی نژاد کشمیری خاتون کو اس کے برطانوی نژاد کشمیری شوہر نے تشدد کے بعد قتل کردیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے قتل کا اعتراف کرلیا۔ برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی رہائشی سائرہ رانی نے تقریباً 2سال قبل برطانوی نژاد کشمیری راشد اشرف سے شادی کی تھی۔ سائرہ کے اہل خانہ کے مطابق 4ماہ قبل سائرہ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ مگرجوڑے میں جلدہی ناچاقی بڑھتی گئی۔ 29اور30اگست کی درمیانی شب راشد اشرف نے سائرہ پر تشدد کیا اور گلے میں مبینہ طورپرپھندا ڈال کر قتل کر دیا ۔ ڈاکٹر اویس خٹک، رورل ہیلتھ سینٹر دیناکے مطابق پولیس کے ہم نے بتایا تھا کہ ڈیڈ باڈی کی کنڈیشن وغیرہ دیکھ لیں۔ کیونکہ دوپٹہ اس کے گلے میں تھا اور ان میں سے کچھ چیزیں تھوڑی شک والی تھی کیونکہ گاڑی کا ایکسیڈنٹ تھا فرنٹ سیٹ پر یہ بیٹھی تھی۔ دوپٹے کا گلے میں پھیرنا سمجھ سے باہر تھا۔ سائرہ کے لواحقین تدفین کے لیے میت گھرلے گئے۔ لیکن غسل کے دوران میت پر زخموں کے نشانات دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ جس پر مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیاہے۔ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ مہر علی شاہ کے مطابق اس کے خاوندنے کہا ہے کہ میں اپنی بیوی کو پتھروں سے مارا ہے اور پھر گلا دبایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے لئے مقتولہ سائرہ بی بی کے پوسٹ مارٹم کے لئے عدالت سے قبرکشائی کی استدعا کی گئی۔

مزید خبریں :