19 مارچ ، 2012
اسلام آباد....صدرمملکت آصف علی زرداری نے فلم اورٹی وی کے معروف اداکار قوی خان کو پرفارمنگ آرٹ کے شعبے میں خدمات پر ستارہ امتیاز عطاکرنے کی منظوری دیدی۔ ناموراداکار محمد قوی خان ان چند فنکاروں میں شامل ہیں جنھوں نے پرفارمنگ آرٹ کے تمام شعبوں میں فن کامظاہرہ کیااورخوب شہرت حاصل کی۔ محمد قوی خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1952میں ریڈیو پاکستان سے کیا اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کیا۔1964 میں جب پاکستان ٹیلی وڑن کا آغاز ہوا توانھیں ٹی وی ڈرامے کے پہلے ہیرو بننے کااعزازملا۔قوی خان نے لاتعداداردوفلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے۔ ان خدمات کے اعتراف میں صدر زرداری نے انھیں ستارہ امتیاز عطاکرنے کی منظوری دے دی ہے۔