13 ستمبر ، 2013
خیرپور…خیر پو رمیں کنب تھانے پرمسلح افراد نے حملہ کرکے 3پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حوالات سے قیدی چھڑانے کیلئے تھانے پر حملہ کیا، ملزم نعمت اللہ کو گزشتہ روز منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔