Geo News
Geo News

پاکستان
13 ستمبر ، 2013

پشاور : خیبر پختون خوا میں شرح خواندگی کے لئے آگاہی واک

پشاور : خیبر پختون خوا میں شرح خواندگی کے لئے آگاہی واک

پشاور…خیبر پختون خوا میں شرح خواندگی بڑھانے کے لئے پشاور میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسکول اساتذہ ، طلباء ، سماجی کارکن اور محکمہ تعلیم کے حکام نے شرکت کی۔ پشاور میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خواندگی کی شرح بڑھانے کے لیے ہر بچے کو اسکول داخل کرنے کی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔اس سلسلے میں پشاور کے ایک سرکاری اسکول نیآگاہی واک کا اہتمام کیا۔واک میں اساتذہ اور طلباء سمیت سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔طلباء نے بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔جس پر آگاہی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

مزید خبریں :