پاکستان
15 ستمبر ، 2013

معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے،فرید پراچہ

 معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے،فرید پراچہ

لاہور…جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ جب تک معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں نہیں دی جاتیں ، معاشرہ ایسے جرائم اور ایسے مجرموں سے پاک نہیں ہوسکتا۔ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے مرتکب فرد ہو یا افراد، ان کو حدود آرڈی نینس کے مطابق سرعام کوڑوں کی سزا دے کر دہشتگردی اور حرابہ کے تحت پھانسی پر لٹکایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سزائے موت کے خلاف مہم چلانے والے نام نہاد دانشوروں کو بھی قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہو ں نے کہاکہ بھارتی فلموں کی یلغار، ہر چینل کے خبر نامے میں انٹر ٹینمنٹ کے نام پر فحش مناظر ،سوشل میڈیا پر اسکریننگ کے نظام کی عدم موجودگی اور معاشرے میں بحیثیت مجموعی بے راہ روی اور بے اطمینانی کی وجہ سے جرائم بالخصوص معصوم بچوں بچیوں کے خلاف جرائم میں اضافہ ہورہاہے

مزید خبریں :