انٹرٹینمنٹ
19 مارچ ، 2012

فلم’ پارٹنر‘ کے سیکوئل میں کترینہ کیف کی جگہ زرین خان نے لے لی

فلم’ پارٹنر‘ کے سیکوئل میں کترینہ کیف کی جگہ زرین خان نے لے لی

ممبئی…این جی ٹی… ہدایتکار ڈیوڈدھون کی کامیڈی فلم پارٹنر کے سیکوئل میں کترینہ کیف کا کردار زرین خان ہتھیانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں ۔سلمان خان کے مدمقابل بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی کترینہ کیف کی ہم شکل اداکارہ زرین خان کو ہدایتکارڈیوڈ دھون نے پارٹنر کے سیکوئل میں کترینہ کی جگہ بطور ہیروئن کاسٹ کر لیا ہے۔ ساجد خان کی فلم ہاؤس فل 2 کی پروموشن میں مصروف زرین خان ’پارٹنر‘ کاسیکوئل سائن کرنے پر کافی خوش ہیں جوبطور ہیروئن ان کے فلمی کیریئر میں ایک اہم اضافہ ثابت ہو گی۔پارٹنر کے سیکوئل کو بھی پہلی فلم کی طرح سلمان خان کے بھائی سہیل خان ہی پروڈیوس کر رہے ہیں جسے اگلے سال تک سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ 2007میں پیش کی جانے والی فلم پارٹنر نے کامیڈی کی دنیا میں تہلکہ مچاتے ہوئے باکس آفس پرکامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے تھے۔

مزید خبریں :