26 ستمبر ، 2013
لاہور…واپڈا کے سابق چیئر مین شمس الملک کاکہناہے کہ ڈیم نہ بنا کر ملک سے دشمنی کی جا رہی ہے، کالا باغ ڈیم سے ڈیڑھ روپیہ فی یونٹ بجلی ملے گی،خیبرپختونخواہ کی 8لاکھ ایکڑاراضی صرف کالاباغ ڈیم ہی سیراب کرسکتاہے۔ لاہورمیں فاقی چیمبر کے اجلاس میں شرکت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمس الملک نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سے کسی علاقے کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، کالا باغ ڈیم سے بجلی ڈیڑھ روپیہ فی یونٹ پڑیگی اور پانی کی قلت بھی دورہوجائے گی۔لاہور پریس کلب کے میٹ دی پریس پروگرام میں شمس الملک کاکہناتھاکہ بھاشا اورداسو ڈیم کسی صورت کالا باغ ڈیم کا متبادل نہیں،چھوٹے ڈیم بنانیسے اتنا فائدہ نہیں ہوگا جتنا ایک بڑاڈیم بنانے سے ہوسکتاہے۔فرنس آئل سے بجلی ساڑھے 16روپے فی یونٹ مل رہی ہے،بجلی کا بحران کالاباغ ڈیم بننے سے ہی حل ہوگا۔