دلچسپ و عجیب
29 ستمبر ، 2013

دنیا کا سب سے چھوٹا کتا

دنیا کا سب سے چھوٹا کتا

نیویارک …این جی ٹی…پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والے ملی نامی کتے کو دنیا کے سب سے چھوٹی قامت کے کتے کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بک کے نئے ایڈیشن میں شامل کرلیا گیا ہے۔سوپ کے کین کے برابرکم و بیش 2سال کے ملی کا وزن صرف1پونڈ(آدھا کلوگرام)جبکہ قد9اعشاریہ65سینٹی میٹر(3اعشاریہ8انچ) ہے۔ملی کے مالکان کی جانب سے دائر کیے گئے دعوے کی جانچ پڑتال کے بعد حال ہی میں جاری کیے گئے گینز کے2014کے ایڈیشن میں ملی کا نام باقاعدہ طور پر دنیا کی سب سے چھوٹے کتے کی حیثیت سے شامل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گینزانتظامیہ کی ریکارڈ بکس میں اس سے قبل بوبو(Boo Boo)نامی امریکی کتے کو دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا اعزاز حاصل تھا جس کا قد10اعشاریہ16سینٹی میٹر ہے۔

مزید خبریں :