29 ستمبر ، 2013
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جا ئے گا۔ محمد عرفان کا ٹیسٹ کے لیئے فٹنس لیول بہتر ہوا ہے محمد اکرم نے کہا کہ معاہدہ کادورانیہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔ان کے لیے کوچنگ اعزاز ہے۔اگر کسی کو بیٹنگ کوچ بھی مقررکر دیا جا ئے تو اس کا فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ بیڈ پیچ سے گزر رہے ہیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔بولنگ کوچ نے کہا کہ وہ محمد عرفان کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیئے بہتر سمجھتے ہیں اور انہوں نے اپنا فٹنس لیول بہتر بنایا ہے۔