02 اکتوبر ، 2013
نئی دہلی…این جی ٹی…ہالی و وڈ کے مایہ ناز اداکار" سلوسٹر اسٹلون "نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔اطلاعات کے مطابق حال ہی میں ایک بھارتی ہدایت کار نے67سالہ سلوسٹر اسٹلون کوایک بالی ووڈ فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے کی آفر کی تھی جس کو اداکار نے قبول کرنے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ جان ریمبو کا مشہور کردارنبھانے والے اداکار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ان دنوں اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم "اسکیپ پلان" کی عکس بندی اور تشہیر میں مصروف ہیں اسی وجہ سے انہوں نے بالی و وڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔واضح رہے کہ چار برس قبل 2009 میں سلوسٹر اسٹلون ، اکشے کمار اور کرینہ کپور کیساتھ بالی و وڈ فلم" کم بخت عشق "میں جلوئہ گر ہوئے تھے جوباکس آفس میں بری طرح سے فلاپ ہو گئی تھی۔