10 اکتوبر ، 2013
لاہور…جن میں جذبہ ، ہمت ، حوصلہ ہو اور کسی سے متاثر ہوں وہ معذوری کو کبھی کمزوری نہیں بننے دیتے۔ کچھ ایسے ہی ڈس ایبلڈ کرکٹرز ہیں، جن کے آئیڈیل انضمام الحق اور شعیب اختر ہیں۔ گراونڈ میں جب باؤلنگ اور بیٹنگ کرتے ہیں تو کوئی انہیں داد دیئے بنا نہیں رہ سکتا۔کسی بیماری، حادثے یا پھر پیدائشی طور پرمعذوری کے شکار کرکٹر زاپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ان نوجوان ، باہمت اورجوشیلے کرکٹرز نے اپنی معذوری کو کمزوی نہیں بننے دیا، ان کے جذبے کو دیکھ کر صحت مند بھی ان پر رشک کرتے ہیں۔گراوٴنڈ میں موجود ان کھلاڑیوں میں کوئی خود کو شعیب اختر سمجھتا ہے تو کسی کا آئیڈیل انضمام الحق ہے۔