Geo News
Geo News

پاکستان
14 اکتوبر ، 2013

عامرلیاقت حسین کے بیانات نے مِنیٰ میں سماں باندھ دیا

عامرلیاقت حسین کے بیانات نے مِنیٰ میں سماں باندھ دیا

کراچی…معروف اسکالر عامرلیاقت حسین کے بیانات نے مِنیٰ میں سماں باندھ دیا۔ان کے پر اثر واقعات پر مبنی بیانات سن کر ہر آنکھ اشک بار نظر آئی۔ممتاز ریسرچ اسکالر اور عالمگیر شہرت یافتہ براڈکاسٹر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ادائیگی حج کے لیے حجازِ مقدس میں ہیں۔ گزشتہ شب منیٰ میں انھوں نے پاکستانی اور بھارتی کیمپوں میں روح پرور بیانات دیے۔ خصوصاً پاکستانی حجاج نے ظہر، عصر اور عشا کی نمازوں کے بعد مِنیٰ میں واقع مختلف کیمپوں میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بیانات کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔پاکستان کے اِس ہر دلعزیز ریسرچ اسکالرنے مِنیٰ کی تاریخی حیثیت اور انبیاء علیہم السلام کی اِس مقبول میدان سے روحانی وابستگی کے پر اثر واقعات بیان کرکے ہر آنکھ کو اشکبار کردیااْنہوں نے کہا کہ مِنیٰ کا ذرّہ ذرّہ دین ابراہیمی کی عظمت کا گواہ اور دْعائے خلیل علیہ الصلوٰی والسلام کا وفادار ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ احرام دراصل حاجی کے لیے کفن کی علامت ہے جو اِسے رمی جمرات تک یہ بآور کراتا رہتا ہے کہ تیرا دنیا سے تعلق ٹوٹ چکا ہے اور اب تیرے اعمال ہی تیری نجات کا سبب ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے بیانات کے علاوہ حجاج کرام کی فرمائش پر نعتیں بھی پڑھیں اور مِنیٰ میں دعا بھی کرائی۔ آج یوم عرفہ کے موقع پر وہ میدان عرفات میں رکن اعظم ”وقوف عرفہ“کے دوران خصوصی دعا بھی کرائیں گے جو عصر سے مغرب تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :