Geo News
Geo News

کاروبار
14 اکتوبر ، 2013

پراپرٹی ٹیکس بڑھانا مجبوری بن گیا، وزیر ایکسائز پنجاب

پراپرٹی ٹیکس بڑھانا مجبوری بن گیا، وزیر ایکسائز پنجاب

لاہور…پنجاب کے وزیر ایکسائز مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 13 سال سے پراپرٹی سروے نہیں ہوا ،پراپرٹی ٹیکس بڑھانا مجبوری بن گیا ہے۔صوبائی وزیر ایکسائز مجتبیٰ شجاع الرحمان نے فیصل ٹاوٴن لاہور میں تیسرے موٹر رجسٹریشن آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت خراب ہے، بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت بھی مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں :