پاکستان
17 اکتوبر ، 2013

جانوروں کی آلائشیں طیاروں کے لیے خطرے کا باعث

جانوروں کی آلائشیں طیاروں کے لیے خطرے کا باعث

کراچی…قربانی کے جانوروں کی آلائشیں، بر وقت ٹھکانے نہ لگائی جائیں، تو فضائی ٹریفک کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔پاکستان ایئرفورس کے طیارے فوجی ہوائی اڈوں اور حساس تنصیبات اور اہم مقامات کی فضائی نگرانی پر مامور رہتے ہیں لیکن عید قرباں کے بعد جگہ جگہ پھینکی گئیں جانوروں کی آلائشوں پر منڈلاتے پرندے طیاروں سے ٹکرا کرفضائی حادثے کا سبب بن جاتے ہیں۔ اس تصادم کو پیشہ ورانہ اصطلاح میں ایئر اسٹرائک کہاجاتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 1970 سے اب تک ، 3884 ایئر اسٹرائکس ہوئے ،جن میں طیاروں کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ کئی پائلٹ بھی زخمی اور جاں بحق ہوئے۔ ائیر بیس پر ممکنہ حادثے سے بچنے کے لئے ریفلیکٹنگ پلیٹس، جالیاں اوربرڈ شوٹرز کی ٹیم موجود ہوتی ہے لیکن پرندے اپنی خوراک کی تلاش میں آناً فاناً آتے ہیں اور طیاروں سے ٹکراجاتے ہیں۔ پاک فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اور دیگر باقیات مقررہ مقامات پر ٹھکانے لگائے جانے سے پرندوں کے سبب ہونے والے ممکنہ فضائی حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :