پاکستان
22 اکتوبر ، 2013

ریلوے کے خسارے کو فائدے سے بدل دیں گے ،وزیر ریلوے

ریلوے کے خسارے کو فائدے سے بدل دیں گے ،وزیر ریلوے

ملتان…وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ریلوے میں سیاسی بھرتیاں نہ کرنے اور قابضین سے ریلوے کی زمینیں چھڑانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفافیت لارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خسارے کو فائدے سے بدل دیں گے۔ڈی ایس ریلوے ملتان کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گذشتہ سال ریلوے کو 29 ارب 70 کروڑ کا خسارہ ہوا جبکہ اس سال ریلوے کا تخمینہ 33 ارب 50 کروڑ ہے۔ جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وحشیانہ اور بزدلانہ فعل ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ریلوے کے خسارے کو فائدے سے بدل دیں گے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ریلوے نے دو ماہ میں 2 ارب 18 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

مزید خبریں :