25 اکتوبر ، 2013
اوتاوا… این جی ٹی…کوئی مانے نہ مانے لیکن سائنس نے اس بات کو ضرور تسلیم کرلیا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈاکٹر ثابت ہو سکتی ہیں۔جی ہاں کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق خواتین ڈاکٹرز نہ صرف مردوں کے مقابلے میں مریضوں کا زیادہ بہتر اور تفصیلی معائنہ کرتی ہیں بلکہ ان کے مسائل بھی جلد سمجھ جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب مریض بھی خواتین ڈاکٹرزکو فوقیت دیتے ہیں اور ان ہی سے علاج کروانا زیادہ مناسب سمجھتے ہیں ۔