انٹرٹینمنٹ
27 اکتوبر ، 2013

تیکھے نقوش والی انجمن ،پنجابی فلموں کی کامیاب ترین ہیروئن

تیکھے نقوش والی انجمن ،پنجابی فلموں کی کامیاب ترین ہیروئن

لاہور…ماضی کی معروف ہیروئن،اور گذشتہ دنوں قتل ہونے والے سابق انکم ٹیکس آفیسرمبین ملک کی اہلیہ، اداکارہ انجمن کو پنجابی فلموں کی کامیاب ترین ہیروئن سمجھا جاتا ہے۔تین سو سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہونے والی انجمن لالی وڈ فلموں کی سپرہٹ ہیروئن ثابت ہوئیں۔1981ء میں عید الفطر پرسالا صاحب ،چن وریام اور شیر خان ، تین فلمیں ریلیز ہوئیں ،تینوں کی ہیروئن انجمن ، تینوں سپر ہٹ ،ڈائمنڈ جوبلی ،انجمن کی کامیابیوں کا منفرد ریکارڈ ،بہترین رقاصہ اور فلم بینوں کی ڈارلنگ کہلوانے والی انجمن، پنجابن مٹیار کے روپ میں سب کے دلوں کی دھڑکن بنی رہیں ،اس مٹیار کے عشق میں تو مبتلا بہت تھے مگر،خود اس نے،1986ء میں فلم اللہ دتہ کے سیٹ پر ایک پنجابی منڈے کو پسند کر لیا ، یہ منڈا مبین ملک تھا۔انجمن اسی کی دلہن بن کر پیا گھر سدھاریں،فلمی سفر بھی جاری رہا ،لیکن انجمن کی ماں ،بہن گوری اور بھائی کو اس کی مرضی پسند نہ آئی ،شاید، سونے کے انڈے دینے والی انجمن کی کمائی جانے کا ڈر تھا۔مبین نے شادی سنبھالنے کے لیے انجمن اور بچوں کو دس سال برطانیہ رکھا،مگر جیسے ہی واپس آئے ، لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے۔مبین ملک اندھے قتل کا شکار ہوا،اس کے دوست اور خاندانی ذرائع طلاق کی تصدیق کرتے ہیں لیکن انجمن اب بھی بیوی ہونے کی دعوے دار بن کر سامنے آئی ہیں۔

مزید خبریں :