دنیا
28 اکتوبر ، 2013

انگلینڈ میں سمندری طوفان کا خطرہ ،سیکڑوں پروازیں منسوخ

انگلینڈ میں سمندری طوفان کا خطرہ ،سیکڑوں پروازیں منسوخ

لندن…سمندری طوفان’ سینٹ جوڈ‘برطانیہ کے ساحلوں تک پہنچ گیا جس کے بعد ساحلی علاقوں میں 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں۔ سمندر طوفان کے پیش نظر لندن سے 60 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’سینٹ جوڈ ‘ برطانیہ کے ساحلوں کے قریب سے ہوتا ہوا نارتھ سی میں داخل ہوگا۔ طوفان پہنچنے کے بعد انگلینڈ اور ویلز میں آندھی چلنے اور تیز بارش کا امکان ہے،جبکہ کچھ علاقوں میں سیلاب کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔کئی دہائیوں کے بعد سب سے طاقتور سمجھا جانے والا طوفان برطانیہ کے نصف سے زائد علاقوں کومتاثر کر سکتا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جنوبی انگلینڈ کے کئی علاقوں میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس بند کئے جانے کا امکان ہے ۔ موسم کی خرابی کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ اور سیکڑوں میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،کچھ علاقوں میں سڑکیں اور پل بھی بند کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :