پاکستان
01 نومبر ، 2013

اسکولوں میں سندھی نہ پڑھانے والوں کونہیں چھوڑوں گا، نثار کھوڑو

اسکولوں میں سندھی نہ پڑھانے والوں کونہیں چھوڑوں گا، نثار کھوڑو

کراچی…سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے تنبیہ کی ہے کہ جو بھی اسکول سندھی تعلیم دینے سے گریز کرے گا اس کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ایک بیان میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بہت جلد سندھی نہ پڑھانے والے نجی اسکولوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے اُنہیں خود اسکولوں پر چھاپے مارنے پڑے تو بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں جامعات میں داخلے کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کی جائے گی اور یونیورسٹیزمیں داخلہ کوٹہ بنیادوں پر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ حکومت تعلیمی شعبے میں بہتری کے لئے ہر سطح پر اقدامات کر رہی ہے۔

مزید خبریں :