پاکستان
02 نومبر ، 2013

امریکی ڈرون حملوں میں اب تک کئی اہم طالبان لیڈر مارے گئے

امریکی ڈرون حملوں میں اب تک کئی اہم طالبان لیڈر مارے گئے

میران شاہ…ڈرون حملوں میں اب تک طالبان اور القاعدہ کے کئی اہم رہنما مارے جا چکے ہیں۔نیک محمد وزیر18جون 2004ء کو امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔ابوللیث اللبی 29 جنوری 2008ء، اسامہ الکینی یکم جنوری 2009ء، بیت اللہ محسود 5اگست 2009ء کو ایک ڈرون حملے میں مارا گیا، اسے دہشت گردی کے دیگر واقعات کے علاوہ بینظیر بھٹو کی شہادت میں بھی ملوث بتایا گیا۔ طاہر یلدشیف، 27 اگست 2009ء، قاری محمد ظفر24 فروری2010ء،القاعدہ افغانستان کا ٹاپ کمانڈر مصطفی ابویزید21 مئی 2010ء، حرکت الجہاد الاسلامی کا رہنما الیاس کشمیری3 جون 2011ء،ملا نذیر3جنوری 2013ء، طالبان کا ڈپٹی کمانڈر ولی الرحمان 28 مئی 2013ء کو مارا گیا۔

مزید خبریں :