انٹرٹینمنٹ
03 نومبر ، 2013

کراچی کا” گڈو بھائی فلم آرکائیو “۔ پاکستانی فلموں کادیوانہ

کراچی کا” گڈو بھائی فلم آرکائیو “۔ پاکستانی فلموں کادیوانہ

کراچی…لالی ووڈ کے خلاف باتیں بنانے والے تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے مگرکیا آپ نے پاکستانی فلموں کا کوئی ایسا مداح بھی دیکھا ہے جس کی کل کائنات 20ہزار پاکستانی فلمیں ،ہزاروں آڈیو ویڈیو گانے اور سیکڑوں فلمی پوسٹرہوں۔ گڈو بھائی جنہیں اہل علاقہ ” گڈو بھائی فلم آرکائیو “کے نام سے جانتے ہیں ۔یہ پاکستانی فلموں کے دیوانے ہیں اور یہ دیوانگی ان کے چھوٹے سے مکان کے کونے کونے سے جھلکتی ہے،سنتوش،سدھیر،محمد علی ،وحید مراد،ندیم سے لے کر شان،کس کس کی فلمیں نہیں ہیں ان کے پاس۔ نورجہاں، صبیحہ ،نیرسلطانہ، زیبا،شبنم ،بابرہ شریف اور ہاں رانی پر توجان پھینک ہیں وہ۔ گڈو بھائی کے پاس پاکستان کی پہلی فلم تیر ی یاد سے لے کرجیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم چنبیلی تک 20ہزار بلیک اینڈ وائٹ اور رنگین فلموں کی کیسٹوں ،سی ڈیز اور ڈی وی ڈیزکاذخیرہ ہے۔یہی نہیں بلکہ فلمی پوسٹرز،فلمی ستاروں کی تصویریں اور انٹرویوزبھی ان کے کلیکشن کا حصہ ہیں۔ ڈھیروں پنجابی،پشتو،سندھی اورسرائیکی فلمیں بھی اس شخص کااثاثہ ہیں یہی وجہ ہے کہ گڈو بھائی اپنے محلے میں فلم آرکائیوکے نام سے مشہور ہیں۔ شوق کا کوئی مول نہیں فلمی ستاروں سے ایسی محبت کہ داد دینے کو جی چاہے ،فلم انڈسٹری تباہ حالی کا شکار ہوتی جارہی ہے ،مگر گڈو بھائی جیسے لوگ اب بھی موجود ہیں جن کے پاس موجود فلمی کلیکشن دیکھ کر یہ بات جھوٹ لگتی ہے۔

مزید خبریں :