پاکستان
03 نومبر ، 2013

حکومت ، فوج اورطالبان مذاکرات کاعمل ڈی ریل نہ ہونے دیں ، عدنان کاکاخیل

حکومت ، فوج اورطالبان مذاکرات کاعمل ڈی ریل نہ ہونے دیں ، عدنان کاکاخیل

کراچی…طالبان سے جنگ بندی کی اپیل کرنے والے علماء کے نمائندے مفتی سید عدنان کاکا خیل نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔ انہوں نے حکومت، پاکستانی فوج اور طالبان سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ وہ مذاکرات کے عمل کو ڈی ریل نہ ہونے دیں، جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جامعة الرشید کے کلیہ شریعہ کے سربراہ عدنان کاکاخیل نے کہا کہ امریکا نے ڈرون حملہ کر کے پاکستانی عوام سے دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ ڈرون حملوں پر رسمی احتجاج کے بجائے نیٹو سپلائی بند کی جائے، امریکا سے ہر قسم کا تعاون ختم کیا جائے اور پاکستان میں داخل ہونے والے ڈرون گرا دیے جائیں۔ عدنان کاکاخیل نے پاکستانی حکومت، پاک فوج اور طالبان سے اپیل کہ کہ وہ مذاکرات کے عمل کو ڈی ریل نہ ہونے دیں اور مذاکرات کے ذریعے قیام امن کی کوشش کریں۔

مزید خبریں :