انٹرٹینمنٹ
09 نومبر ، 2013

بھارتی اداکارہ جیا خان کی موت معمہ بن گئی

بھارتی اداکارہ جیا خان کی موت معمہ بن گئی

ممبئی…بھارتی اداکارہ جیا خان کی موت معمہ بن گئی ،جیاخان کی فرانسک رپورٹ میں انکی انگلیوں کے نیچے انسانی خون کے ذرات ملے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیا خان ک فرانسک رپورٹ میں ایسے شواہد ملے ہیں جن سے موت سے قبل مزاحمت کے آثارملتے ہیں، جیاخان کی والدہ رابعہ خان نے انکی موت پر شبہات کا اظہار کیا تھا، انھوں نے الزام لگایا کہ پولیس جیاخان کی فرانسک رپورٹ کو نظر انداز کررہی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ جیا خان کی موت کی تحقیقات بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی سے کروائی جائے، جیا خان کی لاش 3 جون کو ممبئی کی انکی رہائش گاہ میں ملی، پولیس نے انکی موت کو خودکشی قرار دیا جبکہ جیا خان کی والدہ کا اصرار ہے کہ انکو قتل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :