20 نومبر ، 2013
جوہانسبرگ…پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا۔ رواں سال دونوں ٹیموں کی تیسری سیریز ہوگی، پاکستان ٹیم ایک اور امتحان کیلئے تیارہے، گرین شرٹس جنوبی افریقاسے سال میں تیسری سیریزکھیل رہے ہیں، جس کا آغاز آج جوہانسبرگ میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر معین خان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور اسد شفیق کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں، اس لئے انہیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے جنوبی افریقا کے دورے پر ٹیم سے زیادہ امیدیں نہیں، جنوبی افریقا کی وکٹیں تیز ہونگی جبکہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ بھی کمزور ہوگئی ہے۔