Geo News
Geo News

پاکستان
20 نومبر ، 2013

سانحہ راولپنڈی ملک میں بے چینی پھیلانے کی سازش ہے، عمران خان

سانحہ راولپنڈی ملک میں بے چینی پھیلانے کی سازش ہے، عمران خان

اسلام آباد…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ راول پنڈی ملک میں بے چینی پھیلانے کی منظم سازش ہے، جس میں ملکی اور غیر ملکی عناصر ملوث ہیں۔اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ سانحہ راول پنڈی حکومت کی گورننس کی بھی ناکامی ہے، اس وقت ملک میں تمام مکاتب فکر کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔عمران خان نے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی سانحہ کی فوری تحقیقات کر کے ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک کی تمام مذہبی اور سیاسی قوتیں مل کر دشمن کے عزائم ناکام بنا دیں۔

مزید خبریں :