21 نومبر ، 2013
نیویارک… این جی ٹی…اگر آپ اپنے بالوں میں بڑھتی ہوئی سفیدی پر فکرمند ہیں تو پھر پرسکون رہنے کی کوشش کریں کیونکہ بہت زیادہ تناوٴ آپ کے پورے سر پر سفیدی پھیر دے گا۔ امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق جب جسم میں تناوٴ کے ہارمونز بڑھتے ہیں تو بالوں کا رنگ برقرار رکھنے والے خلیات ختم ہوجاتے ہیں اور اس کا نتیجہ سفید بالوں کی شکل میں نکلتا ہے۔محقق ڈاکٹر مایومی کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ تناوٴ سے میلانن نامی بالوں کا رنگ برقرار رکھنے والے خلیات کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ تناوٴ اس عمل کو بہت تیز کردیتا ہے اور انسان بہت جلد بالوں کے لحاظ سے تو بوڑھا ہو ہی جاتا ہے۔