22 نومبر ، 2013
نیویارک…این جی ٹی…خشک میوہ جا ت نہ صرف ذائقے دار ہو تے ہیں بلکہ درا زی عمر کا با عث بھی بنتے ہیں ۔ہا رورڈ یو نیو رسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطا بق خشک میوہ جا ت کا استعمال دل کی بیماری کے خطر ات کو کم کر تا ہے اور با قا عدگی سے میوہ استعمال کر نے والے افراد میں ہا رٹ اٹیک کا خطرہ بیس فیصد کم ہو جا تا ہے ۔ما ہرین کایہ بھی کہناہے کہ میو ہ جا ت صرف دل کی بیماری سے نہیں بلکہ کینسر سے بچا نے میں بھی اہم کر دار ادا رکرتے ہیں اور وہ افراد جو با دام ،پستے ،اخروٹ اور دیگر میو وں کو اپنی غذا کا حصہ بنا تے ان میں کینسر کے امکا نا ت گیا رہ فیصد تک کم ہو جا تے ہیں ۔