صحت و سائنس
26 نومبر ، 2013

جڑواں بچیوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کیلیے ملتان میں آپریشن جاری

 جڑواں بچیوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کیلیے ملتان میں آپریشن جاری

ملتان…خانیوال کی ایک دوسرے کی جسم سے جڑی ہوئی جڑواں بچیوں کو جسم سے الگ کرنے کیلئے ملتان کی نشتر ہسپتال میں آپریشن جاری ہے دونوں بچیوں کے جسم کو الگ کرنے کے لئے پیڈف سرجن پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر ملک کی سربراہی میں یہ آپریشن جاری ہے ڈاکٹرز کے مطابق یہ آپریشن تقریبا دو سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہے گا جس میں دونوں بچیوں کو الگ الگ ان ستھیزیا دیا جائے گا دونوں بچیاں پیٹ اور سینے سے ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسے کیسز میں ۵۲ فیصد بچنے کا چانس ہوتا ہے تاہم وہ پر امید ہیں کہ آپریشن کامیاب ہوگا آپریشن کے بعد بچیوں کو تقریباً دس روز تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا ۔

مزید خبریں :