26 نومبر ، 2013
ریگا…کل سے شروع ہونیوالی عالمی اسنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم لٹویا روانہ ہوگئی ۔ محمد آصف ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ سرکاری رویے سے دلبرداشتہ پلیئرز پر امید ہیں کہ ٹائٹل اب بھی پاکستان کے نام رہے گا۔لٹویا جانیوالی پاکستان اسنوکر ٹیم میں دفاعی چیمپئن محمد آصف کے علاوہ محمد سجاد، شاہد آفتاب اور عمران شہزاد شامل ہیں۔گزشتہ سال بغاریہ میں فتح حاصل کرنیوالے محمد آصف تاحال انعامی رقم نہ ملنے پر مایوس توضرور ہیں لیکن ٹرافی ایک بار پھر پاکستان لانے کیلئے ان کے حوصلے بلند ہیں۔ چمپئن شپ میں51 ملکوں کے دو سو بیالیس کیوئسٹ حصہ لیں گے، پاکستان سے پہلی بار چار پلیئرز شریک ہیں جس سے جیت کے چانسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ٹیم منیجر اور پی بی ایس اے کے سینئر نائب صدر واحد قادر کا کہنا ہے کہ حکومتی وعدہ پورے نے ہونے کی وجہ سے پلیئرز میں شدید مایوسی ہے۔