28 نومبر ، 2013
لندن …این جی ٹی …ارے جناب نظارے تو خوب ہیں لیکن ڈرا ٹھہرئیے یہ حقیقی مناظر نہیں بلکہ ایک برطانوی آرٹسٹ کے تیار کردہ فن پارے ہیں جنہیں اس نے مختلف کھانے پینے کی اشیاء کی مدد سے تیار کیا ہے ۔ سبزیوں ،پھلو ں ،ٹافیوں ، انڈے کے خول ،بسکٹس اور چاکلیٹ کی تراش خراش کرتے ہوئے ترتیب دئیے گئے اس حیرت انگیز آرٹ ورک کو مکمل کرنے میں فن کار کو مہینوں صرف ہو جاتے ہیں جس کے بعد حقیقت سے قریب تر نظر آنیوالے یہ شاہکارابھر کر سامنے آتے ہیں۔کارل وارنر نامی اس آرٹسٹ کے پیا ز، آ لو ،گوبھی ، ٹماٹر ، کھیرااور پالک سمیت پھلوں اور دیگر کئی اقسام کی اشیاء سے بنے فن پاروں میں لندن کی نامور عمارات ، چاکلیٹ سے تراشی ریل گاڑی،ٹافیوں ،بسکٹس اور لالی پاپ سے بنا دلکش گھر، سمندر،کشتی اور مبہوت کن جزیرے کے مناظر شامل ہیں ۔