کاروبار
28 نومبر ، 2013

چاول کی بمپر فصل،کاشتکاروں کی جگہ بیوپاریوں کو فائدہ

چاول کی بمپر فصل،کاشتکاروں کی جگہ بیوپاریوں کو فائدہ

جیکب آباد…جیکب آباد میں چار سال کے بعد چاول کی بمپر فصل ہوئی مگر معمول کی طرح اس بار بھی تمام فائدہ بیوپاریوں نے اٹھا لیا، مناسب قیمت نہ ملنے کے باعث کاشت کاروں کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔جیکب آباد میں دیگر فصلوں کے مقابلے میں چاول زیادہ کاشت کیا جاتا ہے، یہاں2 لاکھ 10 ہزار ایکڑ رقبے پر ایری چاول کی فصل اگائی جاتی ہے۔چار سال بعد یہاں دھان کی بمپر فصل تیار ہوئی مگر آبادگاروں اور کاشت کاروں کی پریشانی ختم نہ ہوئی۔ بیوپاری کاشت کاروں سے 860 روپے فی من دھان خریدتے ہیں ، اور صفائی کے بعد چاول 1240 روپے فی من بیچ دیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :