انٹرٹینمنٹ
01 دسمبر ، 2013

مشہور امریکی اداکار پال واکر کیلی فورنیا میں کار کے حادثے میں ہلاک

مشہور امریکی اداکار پال واکر کیلی فورنیا میں کار کے حادثے میں ہلاک

نیویارک…مشہور امریکی اداکار پال واکر کیلی فورنیا میں کار کے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے سینٹا کلاریٹا Clarita Santaمیں پیش آیا، پال واکر اپنی فلاحی تنظیم ریچ reach آوٴٹ ورلڈ وائیڈ کے تحت ایک چیریٹی پروگرام میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ دورانِ سفر ان کی گاڑی ایک درخت سے ٹکرا گئی اور اس میں شعلے بھڑک اٹھے۔سوشل میڈیا میں پال واکر کے آفیشل پیج پر بتایا گیا ہے کہ گاڑی میں دو افراد سوار تھے اور پال واکر ڈرائیو نہیں کررہے تھے۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ کار ڈرائیو کرنے والا شخص کون تھا اور وہ زخمی ہے یا ہلاک ہوگیا۔ پال واکر ہالی وڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ان کی مشہور فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس نے دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ، ان دنوں وہ فاسٹ اینڈ فیوریس سیون کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

مزید خبریں :