05 دسمبر ، 2013
ممبئی…بالی وڈ اسٹار سلمان خان ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں اور ان کیخلاف پھر سے محاذ تیار ہوگیا ہے۔2002 میں سلمان خان کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا، اس کیس کی سماعت گیارہ برس سے جاری ہے۔کیس میں نیا ٹوئسٹ آیا ہے۔ ممبئی کی عدالت نے سلمان کے خلاف کار حادثے کا کیس دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔جس کے بعد سلمان خان مشکل میں آگئے ہیں۔اب وہ اپنی فلموں کی شوٹنگ کریں یا عدالت کے چکر کاٹیں،اس کے لئے 24 دسمبر کی پیشی کا انتظار کرنا ہوگا۔