Geo News
Geo News

دنیا
06 دسمبر ، 2013

دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو عمرقید کی سزا ملنی چاہیے؛ بھارتی سپریم کورٹ

 دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو عمرقید کی سزا ملنی چاہیے؛ بھارتی سپریم کورٹ

نئی دلی…بھارتی سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو عمرقید کی سزا ملنی چاہیے، حکومتیں اس کے لیے قانون سازی کریں،جسٹس سِکری اور جسٹس رادھاکشن پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اترپردیش، مغربی بنگال اور اڑیسہ میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کیا جارہا ہے۔ فاضل ججوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو قوانین میں ترمیم کرکے اس کی سزا عمر قید کرنی چاہیے، اس وقت قانون کے مطابق دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو صرف چھ ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے جو بالکل ناکافی ہے۔

مزید خبریں :