دنیا
11 دسمبر ، 2013

بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے عبدالقادرملا کی سزائے موت پر عملدرآمدروک دیا

بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے عبدالقادرملا کی سزائے موت پر عملدرآمدروک دیا

ڈھاکہ…بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے 1971ء کی جنگ میں جنگی جرائم میں ملوث پائے جانے والے جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو دی گئی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔عبدالقادر ملاکے وکلا کاکہناہے کہ منگل کی رات سزائے موت پر عملدرآمد ہونے سے صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل سپریم کورٹ نے یہ حکم جاری کیا۔۔سپریم کورٹ کے رجسٹرارکے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما نے موت کی سزا کے فیصلے کے خلاف نگرانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت آج صبح ہوگی۔اس لیے موت کی سزاپرعملدرآمدکوملتوی کیاگیاہے۔ پیرکوعبدالقادرملاکے وکیل نے کہا تھاکہ ان کے موکل کی درخواست پر فیصلے سے پہلے سزا پر عمل درآمد کرنا آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔عبدالقادر ملا پرجماعت اسلامی کے تحت قائم کی گئی البدر نامی عسکری تنظیم کے رکن ہونے اور جنگ کے آخری دنوں میں 200 سے زیادہ بنگلہ دیشی دانشوروں کے اغوا اور قتل میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

مزید خبریں :