Geo News
Geo News

دنیا
12 دسمبر ، 2013

افغانستان : ایساف ہیڈکوارٹر کے باہر زرو دار دھماکا،جانی نقصان نہیں ہوا

افغانستان : ایساف ہیڈکوارٹر کے باہر زرو دار دھماکا،جانی نقصان نہیں ہوا

کابل…افغان دارالحکومت کابل زور دار دھماکے سے گونج اٹھا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ایساف فورس کے ہیڈکوارٹر کے باہر ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کے بعد خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے۔ ایساف نے سماجی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فی الوقت اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

مزید خبریں :