پاکستان
13 دسمبر ، 2013

نسوار استعمال کرنیوالے 80فیصد افراد کومسوڑھوں کے کینسر کے خطرات

نسوار استعمال کرنیوالے 80فیصد افراد کومسوڑھوں کے کینسر کے خطرات

پشاور…چند لمحوں کے سکون کی خاطر تمباکو استعمال کرنے والے شاید نہیں جانتے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے زندگی کی ڈور کو سمیٹ رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق نسوار کی شکل میں تمباکو کا استعمال سگریٹ نوشی سے کئی گنا زیادہ خطر ناک ہے۔ نسوار کا استعمال خیبر پختونخوا کی روایت کا حصہ رہا ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق نسوار استعمال کرنے والے 80فیصد افراد کومسوڑھوں کے کینسر کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق نسوار صحت کے لیے سگریٹ کے مقا بلے میں پانچ گنا زیادہ خطرناک ہے۔ صوبے کے دیہی علاقوں میں رہنے والوں کی بڑی تعداد نسوار استعمال کرتی ہے انہیں اس بات کو ئی علم نہیں کہ چند لمحے سکون فراہم کرنے والا یہ نشہ ان کی زندگی کے دنوں کوکم کردیتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نسوارکا استعمال دانتوں، گلے اور مسوڑھوں کیلئے ہی خطرناک نہیں بلکہ انہیں پھیپھڑوں کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نسوار سمیت کسی بھی نشے کو چھوڑنا آسان نہیں۔ تاہم لوگوں کو آگہی مہم کے ذریعے نسوار کے حقیقی خطرات سے باخبر کیا جائے تو کئی قیمتی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :