13 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت، بلتستان کے ارکان اسمبلی کو بھی سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جائیں۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام موجودہ اور سابق ارکان پارلیمنٹ سمیت ان کے اہل خانہ کو سرکاری پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے، گریڈ 17 سے سرکاری ملازمین کو بھی یہی سہولتیں حاصل ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سرکاری پاسپورٹ کی سہولت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت، بلتستان کے ارکان اسمبلی اور ان کے اہل خانہ کو بھی دی جائے۔