کاروبار
14 دسمبر ، 2013

کراچی: گیس کنکشن کی عدم فراہمی سے اربوں کا سرمایہ داؤ پر لگ گیا

کراچی: گیس کنکشن کی عدم فراہمی سے اربوں کا سرمایہ داؤ پر لگ گیا

کراچی…توانائی بحران سے جہاں عوام پریشان ہے ، وہی کراچی میں 4 مزلہ سے بڑی عمارتوں میں گیس کی فراہمی نہ دینے کے فیصلے سے عوام کا اربوں روپوں کا سرمایہ داؤ پر لگا ہوا ہے،سابق دورحکومت کی جانب سے ملک بھر میں 18 اپریل 2011 سے چار منزلہ سے زائد عمارتوں میں نئے گیس کنکشن پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی،تاکہ گیس کے بحران سے بچا جاسکے،لیکن پابندی اب تک جاری ہے ،جس سے سندھ کے مرکز ی شہر کراچی میں کئی کشیر منزلہ عمارتوں میں گیس کنکشز نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ایس ایس جی سی ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں 1150ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی طلب ہے جو موسم سردا میں بڑھ کر 1350 ایم ایم سی ایف ڈی تک جاپہنچی ہے، حکومت نے پابندی عائد اس لئے کی تھی کہ گھریلوں صارفین ایل پی جی کا استعمال کرے اور اگر نئے صارفین کو گیس دی جاتی ہے تو کچھ عرصے میں گیس کا بدترین بحران کا سامنا ہو سکتا ہے، جبکہ مشرق و سطح اور بھارت میں بھی ایل پی جی کا استعمال کیا جارہا ہیں، ایس ایس جی سی ذرائع کے مطابق ملک میں گیس کی طلب و رسد میں توازن نہ ہونے تک امکان ہے کہ حکومت بڑی عمارتوں کو گیس کنکشن فراہم نہیں کرے گی۔

مزید خبریں :