پاکستان
16 دسمبر ، 2013

نوابشاہ:اسپتال میں مبینہ غلط انجیکشن لگنے سے 3خواتین جاں بحق

نوابشاہ:اسپتال میں مبینہ غلط انجیکشن لگنے سے 3خواتین جاں بحق

نوابشاہ…نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد کے تعلقہ اسپتال میں تین خواتین زچگی کے بعد مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے انتقال کرگئیں۔ ایم ایس قاضی احمد اسپتال ڈاکٹر ارشاد شاہ کے مطابق اسپتال میں تین خواتین رضیہ، رابیل اور پروین کو زچگی کے بعد اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔ ورثا کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے رات میں خواتین کو انجیکشن لگایا جس کے لگاتے ہی تینوں خواتین کی حالت غیر ہوگئی۔ خواتین کو پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نوابشاہ منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑگئیں۔ ورثا نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم ایس قاضی احمد اسپتال کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے،اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :