20 دسمبر ، 2013
ممبئی…بالی وڈ کے اِکے عامر خان کا کہنا ہے کہ دھوم3 میں کسی ماہر ڈانسر کی طرح ٹیپ ڈانس کرنے میں انہیں ڈیڑھ مہینے تک محنت کرنی پڑی۔ دھوم تھری کی ریلیز کے موقع پر بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ٹیپ ڈانس سیکھنے کیلئے انہیں لمبی ٹریننگ لینی پڑی۔عامر نے شاہد کپور، ریتک روشن اور پربھو دیوا کو بہترین ڈانسر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا دھوم3 میں جوکر کا کردار نبھا کر انھیں کافی مزہ آیا۔ عامر کا کہنا تھا کہ سلمان خان اپنے ٹی وی شو میں ایک دوست کی حیثیت سے دھوم3 کی پروموشن کر رہے ہیں۔ دھوم تھری آج سے سینماوٴں میں دھوم مچارہی ہے۔