Geo News
Geo News

پاکستان
27 دسمبر ، 2013

لندن سے لاہور کیلئے قومی پرواز 50گھنٹے بعد بھی اڑان نہ بھر سکی

لندن سے لاہور کیلئے قومی پرواز 50گھنٹے بعد بھی اڑان نہ بھر سکی

لندن…پی آئی اے کی لندن سے لاہور کے لیے پرواز50 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود روانہ نہیں ہوسکی۔ انتظار سے تنگ آئے مسافر پی آئی اے کے عملے سے الجھ پڑے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز آج رات لاہور روانہ کردی جائے گی۔ پی آئی اے کی لندن سے لاہور کی پرواز پی کے 758 میں 50 گھنٹے کی تاخیر ہوچکی ہے۔ 165 مسافروں کو 2 دن سے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ مسافر آج بھی پرواز کی امید لے کر ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے لیکن انھیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ مشتعل مسافروں نے پی آئی اے کے کاؤنٹر پر قبضہ کرلیا۔ مسافروں کی پی آئی اے کے عملے سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کے بعد پولیس کو طلب کرلیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پروازمیں تاخیرہوئی، لندن میں کرسمس کی چھٹیوں کے باعث انجینیئر دستیاب نہیں تھے۔ پرواز ایک دو گھنٹے بعد روانہ کردی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو جو تکلیف ہوئی اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

مزید خبریں :