16 جنوری ، 2014
لندن…برطانیہ کے شہر اولڈ ہیم میں انتہائی غلیظ ماحول میں مٹھائیاں بناکر بیچنے والے پاکستانی نژاد شخص پر عدالت نے 4ہزار پاوٴنڈ جرمانہ عائد کردیا ہے۔53 برس کے محمداکرم کی دکان پراگست میں چھاپہ مارا گیا تھا۔ان کا دعویٰ تھا کہ وہ پاکستان کی مشہور مٹھائیاں تیار کرتے ہیں ۔ تاہم چھاپے میں یہ بات سامنے آئی کہ جن برتنوں میں مٹھائیاں بنائی جاتی تھیں وہ انتہائی غلیظ تھے اور ان میں گریس لگی ہوئی تھی اورمکھیاں سے بھر ے ہوئے تھے۔کچن کی دیواریں بھی انتہائی گندی تھیں ۔مٹھائیوں کے ساتھ ساتھ سموسے اور رائس ڈشز بھی اسی ماحول میں تیارکی جاتی تھیں۔اب محمداکرم کو 2ہزار 400 پاوٴنڈ جرمانہ دیناہوگا جبکہ کاونسل کوبھی ڈیڑھ ہزار پاوٴنڈ دینا پڑیں گے۔محمداکرم نے عدالت کو بتایا کہ وہ 17 برس سے یہاں کاروبار کررہا ہے اور یہ پہلاموقع تھا کہ اسے اس قسم کے مقدمے کا سامنا ہوا ہے۔