03 فروری ، 2014
پشاور…پشاور میں تاریخی قصہ خوانی بازار کے قریب واقع سینما گھر پر دو دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس میں چار افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پشاورمیں تاریخی قصہ خوانی بازار کے قریب رات تقریاً سوا 9 بجے پکچر ہاؤس سینما کو دستی بموں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکوں کے بعد پولیس، ایدھی اور ریسکیو کا عملہ سنیما ہال پہنچا۔ پولیس کے مطابق دستی بم سینما ہال کے فرنٹ اور درمیان میں موجود کرسیوں پر پھینکے گئے۔ واقعے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ جاں بحق ہونے و الوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکوں کے وقت سینما ہال میں سو سے زائد افراد موجود تھے۔