پاکستان
04 فروری ، 2014

کراچی:ابراہیم حیدری میں پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی:ابراہیم حیدری میں پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی…کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس موبائل پر حملے اور 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گذشتہ روز ابراہیم حیدری کے علاقے میں مسلح ملزمان نے گھات لگاکر گشت پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ کردی تھی،جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے،جن میں سب انسپکٹر محمد افراز، کانسٹیبل شفیع احمد، کانسٹیبل اختر علی اور کانسٹیبل دیدار علی شامل تھے۔مقدمہ پولیس کے اے ایس آئی غلام شبیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :