11 فروری ، 2014
کراچی…بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور دیگر بھارتی فن کاروں نے سندھ فیسٹیول کے سلسلے میں ویلیج سٹی کا دورہ کیا۔شبانہ اعظمی نے سندھ فیسٹیول میں موجود سندھی ثقافتی ورثے کو سراہا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا کلچر بہت حد تک ملتا جلتا ہے، پاکستان اور بھارت دونوں میں ٹیلنٹ موجود ہے، مل کر کام کریں تو بہتری آسکتی ہے۔