انٹرٹینمنٹ
02 اپریل ، 2012

بیجنگ فیشن شو، اواتار اور اسٹارٹریک سے متاثر فرانسیسی ملبوسات

بیجنگ فیشن شو، اواتار اور اسٹارٹریک سے متاثر فرانسیسی ملبوسات

بیجنگ… ایک مشہور فرانسیسی ڈیزائنر نے بیجنگ میں ہونے والے فیشن شو میں ہالی وڈ کی فلموں اواتار اور اسٹارٹریک سے متاثر اپنے پرو جیکٹ کی ایک جھلک دکھانے کی کوشش کی ۔ ایک معروف فیشن ڈیزائنر وینس میں خیال اور حقیقت کو ملا کر ایک ایسی عمارت بنانے کی کوشش کررہے ہیں جسے وہ روشنیوں کے محل کا نام دے رہے ہیں، عام لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے لیے ڈیزائنر نے بیجنگ میں فیشن شو کیا جس میں خلائی فلموں اسٹار ٹریک اور اواتار جیسی فلموں سے متاثر لباس بھی تھے اورتعمیراتی سامان کی جھلک والے ملبوسات بھی ،اور تو اور وینس کے مشہور ماسک میلے کا انداز بھی نظر آتا تھا،لیکن سب سے الگ تھری ڈی تراش خراش کے لباس تھے جو سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہے تھے۔

مزید خبریں :