دنیا
18 فروری ، 2014

راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل

راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل

نئی دہلی …سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیوگاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت کوعمرقید میں تبدیل کردیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے تین قاتلوں کی رحم کی اپیل منظور کر لی۔ تینوں مجرموں سانتھان، مروگان اورپیرارئیولان کو2000ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کے خلاف انہوں نے عدالت میں رحم کی اپیل کی جو 2011 میں مسترد کر دی گئی تھی ، لیکن آج ان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ راجیو گاندھی کو21 مئی1991میں ایک انتخابی جلسے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :